محمد عامر

عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ آج ہوگا

لاہور (عکس آن لائن) فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ (آج) بدھ کو لیا جائے گا،دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔

محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی تاہم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کو دورے کیلئے راضی کر لیا ہے۔تین دن پہلے بیٹی کی پیدائش کے بعد محمد عامر اب اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈربی میں جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت تقریبا نا ممکن ہے جس کے بعد اب کرکٹر محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں