عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کو شناخت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو شناخت کے لیے برلن جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ 72 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنی بہن شاہین بھٹ کے ہمراہ برلن جارہی تھیں کہ انہیں دستاویزات اور شناخت کی تصدیق کے لیے ممبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی عالیہ اور ان کی بہن ڈیپارچر پر پہنچیں تو سی آئی ایس ایف کے ایک افسر نے انہیں روکا اور ان سے اپنی دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔آفیسر نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے کہا کہ وہ اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے اپنا ماسک اتار دیں۔ بعد ازاں تصدیق کے بعد عالیہ اور شاہین بھٹ دونوں کو اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں