شاروری واگھ

عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ نئی ایکشن فلم کیلئے مارشل آرٹس ٹریننگ کریں گی

ممبئی(عکس آن لائن) بھارتی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور اداکارہ شاروری واگھ یش راج کی نئی ایکشن تھرلر فلم کیلئے تین ماہ کی ٹریننگ کریں گی۔

بالی وڈ کی دونوں معروف اداکارائیں نئی فلم میں جاسوسی ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہے اور فلم کی شوٹنگ اگلے متوقع ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں متعدد ایکشن مناظر ہیں جس کیلئے عالیہ اور شاروری کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کرنی ہوگی جب کہ کردار کے مطابق ان کو اپنی باڈیز پر بھی محنت کرنی پڑے گی۔

یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں شمولیت کے ساتھ عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ مرد سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن کو جوائن کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مارشل آرٹس کی ٹریننگ کا آغاز دونوں اداکاراؤں کے موجودہ فلمی پروجیکٹس کے اختتام کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ یش راج اسپائی یونیورس بالی وڈ کی کامیاب ترین فرنچائز ہے اور اس کے ذریعے متعدد بلاک بسٹر فلمیں بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں