صوفیہ احمد

عالمی طاقتیں بڑی منڈی ہونے کیوجہ سے کشمیر کے مسئلے پر بھارت پر دبائو نہیں ڈالتیں ‘ صوفیہ احمد

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے سات دہائیوں سے کشمیریوں کو محکوم بنا رکھا ہے ،عالمی طاقتوں کو صرف اپنی تجارت سے غرض ہے اس لئے وہ بھارت پر دبائو نہیں ڈالتیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے منظور ہونے والی قراردادووں پر عمل نہیں ہو سکتا تو پھر اس ادارے کے قیام سے متعلق ضرور سوچ بچا ر کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت عالمی طاقتوں کی پشت پناہی کے بغیر کشمیر پر قابض رہے ، عالمی طاقتوں کو اپنی تجارت سے غرض ہے اس لئے وہ بھارت پر دبائو نہیں ڈالتیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر یوں کو آزادی نصیب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں