سرکاری اراضی

عارفوالا: سرکاری اراضی پرقبضہ کسی صورت برداشت نہیں ناجائزقابضین اپناقبلہ درست کرلیں،ڈپٹی کمشنر

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن) سرکاری اراضی پرقبضہ کسی صورت برداشت نہیں ناجائزقابضین اپناقبلہ درست کرلیں تفصیل کے مطابق چکنمبر49ای بی میں سرکاری اراضی39کنال ملکیت صوبائی حکومت جس کی مالیت تقریباََدوکروڑپچاس لاکھ روپے ہے جس پررضااحمدجٹ وغیرہ نے عرصہ دارزسے قبضہ کررکھاتھاکوصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنراحمدکمال مان کی نگرانی میں تحصیلدارعارفوالاغضنفرنویدچوہدری نے قانونگوعدن شاہین پٹواریوں محمدرفیق،محمدنوازٹکا،محمداحمدشاداوردیگرعملہ کے ہمراہ قبضہ شدہ رقبہ واگزارکرواکرسرکاری تحویل میں لے لیا

اس موقع پر تحصیلدارعارفوالاغضنفرنویدچوہدری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پرقبضہ کرنے والے ناجائزقابضین ان کاتعلق خواہ کسی بھی گروہ سے ہو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اوران کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں