عائزہ خان

عائزہ خان نے اپنی مصروف زندگی کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی

کراچی (عکس آن لائن) مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے شوٹنگ اور مصروف ترین زندگی کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ نے گھیرا ہوا ہے اور شوٹنگ کیلئے انہیں تیار کر رہے ہیں۔ عائزہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اردگرد کچھ مصروف ترین لوگ۔

ساتھ ہی اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹس کو سراہنے کیلئے انہیں اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراﺅں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں