لندن(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے بھی کرونا ویکسین لگوالی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا گھر کہلانے والے ”لارڈز گراؤنڈ” میں کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کیا گیا جہاں کرکٹرز اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں دونوں نے لارڈز میں قائم کرونا ویکسین کیمپ سے ویکسین لگوائی۔ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نواز نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں ، ویکسین کے بعد کسی قسم کی نقاہت محسوس نہیں ہوئی، انہوں نے اپیل کی کہ برطانیہ میں رہائش پزیر ہر پاکستانی کو ویکسین لگوانی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم، امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، اسحاق ڈار
- 9 مئی کیس،عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل طلب
- وزیر اعظم اتوار کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
- الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی
- پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے،بیرسٹر گوہر