'سعیدا لحسن شاہ

ضلع نارووال میں سرکاری طورپر گندم کی خریداری کاعمل کامیابی سے جاری ہے’سعیدا لحسن شاہ

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہاہے کہ ضلع نارووال میں سرکاری طورپر گندم کی خریداری کاعمل کامیابی سے جاری ہے اور ضلع بھر میں26اپریل سے شروع ہونے والی خریداری مہم کے دوران اب تک 67ہزار26 بو ری (سوکلو گرام )گندم خریدی جاچکی ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرکاشتکاروں میں باردانے کی اوپن تقسیم کے تحت محکمہ فوڈ کی طرف سے 1101کا شتکاروں میں 4لاکھ34ہزار 251 سو کے جی باردانہ جاری کیاچکاہے اور اور مزید باردانے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور فوکل پرسن اے ڈی سی آر گندم خریداری مہم کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کوگندم ذخیرہ کرنے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور مقررہ ہدف کا حصول ان کی اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع نارووال کے لیے7لاکھ 16ہزار 880بوری سوکلوگرام کاہدف مقررکیاگیاہے جس پر خریداری کاعمل زوروشور سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں