اشیائے خوردونوش

ضلعی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی لسٹ جاری کر دی ،مختلف دالوں کی قیمتوںمیں 10سے30روپے تک اضافہ

لاہور(عکس آن لائن)ضلعی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی لسٹ جاری کر دی جس میں مختلف دالوں کی قیمتوںمیں 10سے30روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،اوپن مارکیٹ میں چاول اور دالیں پہلے ہی حکومت کی جاری کردہ فہرست سے مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق چاول باسمتی سپر ( نیا)کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اس کی ہول سیل قیمت280 اورپرچون میں290 روپے بر قرار رکھی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کسی جگہ بھی سپر باسمتی چاول ( نیا)290روپے کلو میں دستیاب نہیں ،دال چنا ( باریک) کی ہول سیل 30روپے اضافے سے220، پرچون میں30روپے اضافے سے225روپے،

دال چنا ( سپیشل)ہول سیل میں35روپے اضافے سے235روپے،پرچون میں30روپے 240روپے، دال مسور (موٹی) امپورٹڈہول میں10روپے اضافے سے295روپے، پرچون میں15روپے اضافے سے305روپے،دال ماش دھلی ہوئی( امپورٹڈ( کی قیمت میںکوئی ردو بدل نہیںکیا گیا اور اس کی ہول سیل 520 روپے اورپرچون میں530روپے بر قرار رکھی گئی ہے،

دال ماش چھلکے والی ( امپورٹڈ) بغیر کسی ردو بدل کے ہول سیل میں480روپے، پرچون 490روپے،مونگ دال ( چھلکے والی)ہول سیل میں30روپے اضافے سے270روپے ، پرچون سطح پر 30روپے اضافے سے280روپے،کالا چنا ( موٹا ) لوکل ہول سیل میں30روپے اضافے سے230روپے،پرچون سطح پر 30روپے اضافے سے235روپے،کالا چنا ( باریک)لوکل ہول سیل میں25روپے اضافے سے210روپے، پرچون 30روپے اضافے سے220روپے،سفید چنا امپورٹڈ ( موٹا )ہول سیل میں20روپے اضافے سے320روپے،

پرچون سطح پر20روپے اضافے سے 330روپے،بیسن ہول سیل میں30روپے اضافے سے230روپے، پرچون میں30روپے اضافے سے240روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔لسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت160روپے مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کہیں بھی دودھ160روپے درستیاب نہیں،دہی کی قیمت180روپے کلو مقرر کی گئی ہے تاہم بعض مقامات پر دہی200روپے سے220روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے،

سرکاری نرخنامے میں چھوٹا گوشت (ہڈی والا) کی قیمت1600روپے کلو مقرر کی گئی تاہم یہ 2000سے 2200 کلو میں فروخت ہو رہا ہے،بڑا گوشت (ہڈی والا) کی قیمت800 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 900 تک فروخت ہو رہا ہے ، روٹی 100گرام 20روپے جبکہ سادہ نان 120گرام کی قیمت25روپے مقرر کی گئی ہے تاہم نان 30روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ہول سیل اور پرچون دکانداروںکا موقف ہے حکومت جو ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے اس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیںہوتا۔ حکومت جو ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے ہمیں اس کے مطابق فراہمی یقینی بنا دے ہم اس کے مطابق فروخت کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں