اسد عمر

صورتحال برقرار رہی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد،(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،

وزیراعظم نے ہمیشہ کہا حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے .

جب کہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے،

حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی، حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرےگی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں،

سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیاجائے گا۔ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباو میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں