احسن خان

صرف ٹیکنالوجی کے حصول سے ترقی یافتہ قوم نہیں کہلا سکتے ‘احسن خان

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکار و میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ صرف ٹیکنالوجی کے حصول سے ہم ترقی یافتہ قوم نہیں کہلا سکتے ،ہمیں ملک سے جہالت کے اندھیرے دور کرنا ہوں گے ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی ، ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا ہے ، پاکستان میں غربت دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے ،

اپنی حد تک جہاں تک ممکن ہو اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال ضرور کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے اس کو ترقی یافتہ نہیں کہا جا سکتا بلکہ جب تک ملک میں جہالت کے اندھیرے دور نہیں ہوتے اس وقت تک ہم ترقی یافتہ نہیں کہلا سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں