اسپیکر نینسی پلوسی

صدر ٹرمپ کا امدادی چیک پر نام چھاپنا شرمناک حرکت ہے، اسپیکر نینسی پلوسی

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس نامزدگیوں کی حتمی تقرریوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ان سنگین حالات میں بھی ڈیموکریٹس پر تنقید کرنا نہیں بھولے،

انہوں نے کہا کہ میری 129 نامزدگیاں کانگریس میں رکی ہوئی ہیں، ڈائریکٹرآف نیشنل انٹیلی جنس کی تقرری بھی کانگریس میں رکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس نامزدگیوں کی حتمی تقرریوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، میری انتظامیہ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، یاد رہے کہ میں آئینی اختیارات کے تحت کانگریس کا مشترکہ اجلاس طلب کرسکتا ہوں۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا امدادی چیک پر نام چھاپنا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سینیٹر برنی سینڈرز نے صدارتی انتخابات 2020 سے دستبردار ہوتے ہوئے جان لیوا کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے معاملے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ٹرمپ کی کوتاہی کے باعث امریکیوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں