نابینا عمرہ زائرین

صدارت عامہ کی طرف سے نابینا عمرہ زائرین کو سروسز کے بارے میں بریفنگ

مکہ مکرمہ(عکس آن لائن)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے معذوری سے دوچار زائرین بالخصوص نابینا عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی کی معذور افراد کے امور کی نمائندہ جنرل ایڈمنسٹریشن بصارت سے محروم متعدد افراد کا استقبال کیا۔عمرہ زائرین کا استقبال “مبصرون” اقدام کے حصے کے طور پر کیا گیا تاکہ انہیں فراہم کردہ خدمات اور پروگراموں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جا سکے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے”معتمرین کی خدمت ہمارے ملازمین کے لیے باعث اعزاز” کے سلوگن کے تحت “حصول سے وصول ” کے پروگرام کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام ضیوف الرحمان کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے صدارت عامہ کے ترقیاتی وژن 2024 کے اہداف کا حصہ ہے۔اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے سماجی اور انسانی امورعمر بن سلیمان المحمادی نے کہا کہ سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی صدارت عامہ کے ترقیاتی منصوبے سنہ 2024 کے مطابق تمام ضروری خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ضمن میں بزرگ زائرین اور معذوری سے دوچار معتمرین کو مسجد حرام میں عبادت کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مسجد حرام کے اندر بصارت سے محروم افراد کے استقبال کے لیے “مبصرون” اقدام کو فعال کرنے، عمرہ کے مناسک ادا کرنے اور فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لینے کے کام کو آسان بنانے، صحت اور حفاظت کی جانچ کے لیے طبی ٹیمیں فراہم کرنے کا حوالہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں