مریم نواز

ش ، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔

پیر کو شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پرمریم نواز بھی اپنے چچا شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچی جب کہ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجو تھے اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے اور گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔مریم نواز نے کہا کہ ش لیگ، ن لیگ اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں