شیخ رشید

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس،ٹھیکیداروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش

لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ماہانہ بنیادوں پر پسنجر اور فریٹ آمدن کا کے جائزے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ،آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں کوچز میں نقص اور خراب کوچز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس یں ریلوے کے ٹھیکے داروں کی جانب سے پارسل اور پسنجر کرایوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں چمن بارڈر پر ایف بی آر اور این ایل سی کی جانب سے درآمد و برآمد ( ٹرانسٹ ٹریڈ )مینجمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں