شیخوپورہ

شیخوپورہ:ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آبا د نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات ،پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

شیخوپورہ /جنڈیالہ شیر خان(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخو پورہ غازی محمد صلاح الدین نے کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آبا دجہانگیر بیگ ہمراہ اعجاز حسین اور اسکی ٹیم نے علاقہ تھانہ سے نعمان نامی ملزم کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈورکی چرخیاں بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،

ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن رانا محمد اقبال، ایس ایچ او تھانہ سٹی مرید کےعشرت نواز چدھڑ، ایس ایچ او تھانہ صدر مرید کے اور ان کی ٹیم نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں اورکیمیکل ڈور برآمد کر لیں، علاقہ تھانہ بھکھی میں ذاتی عداوت کی بناءپر اپنی ہی کمسن7سالہ بیٹی عائشہ کے اغواءکا ڈرامہ رچانے ولاباپ گرفتار،سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی خاطر باپ نے بیٹی کے اغوا کا ڈرامہ کیا مگر ایس ایچ او تھانہ بھکھی عمر شیراز گھمن اور ان کی ٹیم نے ملزم کو اس کے مقصد میں کامیاب نہ ہونے دیا اور پولیس نے بچی کو بازیاب کروانے کے بعد اس کی ماں کے حوالے کر دیا ،

ایس، ایچ او تھانہ صفدر آبا دانسپکٹر صداقت علی رندھاوا اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش صابر عرف صابو کو بھاری منشیات چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں