کوڑے

شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آلودہ ترین شہر بننے والا لاہور اب گندے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے، حکومت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دونوں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ شہر کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ اپنے پوش علاقوں میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں لیکن متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے صوبائی حکومت ،سیکرٹری ماحولیات اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں