بلیغ الرحمان

شہدائے آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا’بلیغ الرحمان

لاہور ( عکس آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ شہدائے آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کی آٹھویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 16دسمبر کے دن سفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کر کے تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم کیا،

پوری قوم شہید بچوں اور ان کے والدین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ شہدائے آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں