شیخ رشید

شہباز شریف کے ایک ماہ کے دور حکومت میں اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی، مہنگائی بڑھ گئی اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ،شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز شریف کے دور حکومت کی 1 ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ایک ماہ کے دور حکومت کے دوران اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی، مہنگائی بڑھ گئی اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ فارن ریزوز آدھے رہ گئے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ کے تفتیشی افسروں کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پرحکومت بنائی گئی، اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں میرجعفر اور میر صادق سوالیہ نشان بنادیا گیا اور سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحتمند ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں