پنجاب اسمبلی

شہبازشریف کی پیشی پر صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پیشی پر صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ ایوان شہبازشریف کی لاہور احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

پنجاب پولیس کا ارکان اسمبلی کے ساتھ بھی تضحیک آمیز سلوک ناقابل برداشت ہے۔گزشتہ روز روزاپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی پر بھی پولیس نے صحافیوں اور کارکنوں پر تشدد کیا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے صحافیوں کے گلے دبائے۔حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے سے روک رہی ہے۔

قرارداد میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہکیا گیا کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کیلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے اور ارکان اسمبلی،صحافیوں اور کارکنوں سے تضحیک آمیز سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں