شہبازشریف

شہبازشریف کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں

سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی

انتہاء ہے،جب وزیراعظم کا دولاکھ میں گزارا نہیں تو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے ؟ ،حکومت پورے پاکستان کو

سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے ،سرکاری ملازمین اور عوام کے خلاف حکومت ظالمانہ اقدامات واپس لے،ثابت ہوگیا

کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی

کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں ،موجودہ حکومت

سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لئے بری خبر ہے ،سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدامات

برداشت نہیں کریں گے،سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہائ نہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں