ہمایوں اختر

شہبازشریف ماڈریٹ نظریہ رکھتے ہیںلیکن انہیں اپنی جماعت میںنظرانداز کیا جارہا ہے ‘ ہمایوں اختر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہاہے کہ حکومت کوکسی اتحادی سے کوئی خطرہ نہیں ، مسلم لیگ(ق) والے سمجھدارلوگ ہیں اوریہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،شہبازشریف ماڈریٹ نظریہ رکھتے ہیں لیکن انہیں اپنی جماعت میں نظرانداز کیا جارہا ہے جس کایقینی کوئی نہ کوئی نتیجہ نکلے گا ،مسلم لیگ (ن) کاایک حصہ جس بیانیے کولے کرچل رہاہے انہیں بالآخر عوامی دبائو پراس سے پیچھے ہٹناپڑے گا ۔

پارٹی کے مرکزی دفتر میں وسطی پنجاب اورحلقہ این اے 131کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوںاخترخان نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اپوزیشن کی شرائط پر مذاکرات ہوں،ان کی جانب سے نیب قانون میں تبدیلی کے لئے جوتجاویزپیش کی گئی تھیں وہ سب کے سامنے آ چکی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کادو ٹوک موقف ہے کہ اپوزیشن کو کرپشن کیسز میں ریلیف دینے کیلئے کوئی غیر معمولی اقدام نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نواز شریف کاخاندان تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھاکرکے پی ڈی ایم کی صورت میں حکومت پر دبائو ڈالنے نکلا تھالیکن ان کاریاست مخالف بیانیہ خود ان کے لئے بوجھ بن گیا ہے ، بلاول زرداری نے انٹرویو میں جو کہناتھاوہ کہہ دیاہے اب اس پر جتنی مرضی وضاحتیں دی جاتی رہیں۔

مسلم لیگ (ن) کاایک حصہ جواپنے مفادات کیلئے جس بیانیے کولے کرچل رہا ہے انہیں بالآخر عوامی دبائو پر اس سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ وزیر اعظم کی اتحادیوں سے معمول کی ملاقات تھی ،ہردورمیں اتحادی ناراض بھی ہو تے ہیں لیکن ان کے جوتحفظات ہوتے ہیں انہیں دوربھی کر لیاجاتاہے۔ مسلم لیگ (ق)کے ساتھ ہماری سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی تھی اور وہ کبھی بھی اس طرح کے سیاسی معاہدے کی خلاف ورزی کاسوچ بھی نہیںسکتے ۔انشا اللہ پاکستان آگے بڑھتارہے گااورپاکستا ن کے بدخواہ ناکام اورنامراد ہی رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں