فرخ حبیب

شہباز، زرداری اور پی ڈی ایم کی حکومت سازش کے تحت آئی، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت آتے ہی پہلا کام ایف آئی اے کے کیسز ختم کروانے کا کیا گیا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ جب غریب آدمی کا احساس رکھنے والے لیڈرعمران خان کی حکومت صوبہ پنجاب میں واپس آئی تو پہلا کام احساس پروگرام اور 10لاکھ تک مفت علاج کے صحت کارڈ کو بحال کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز، زرداری اور پی ڈی ایم کی حکومت سازش کے تحت آئی تو پہلا کام نیب کو بند کرنے اور ایف آئی اے کے کیسز ختم کروانے کا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترجیحات کا فرق واضح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں