سپریم کورٹ

شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آ باد(عکس آن لائن) وزارت داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کا شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد

روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کا

موقف سنے بغیر ہی شوگرملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا .

اور ان کے حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرکا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔

وزارت داخلہ نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی کہ شوگرکمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنےکا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف سندھ کی 20 شوگرملز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا .

جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت تک کوئی کارروائی نہ کی جائے.

جب کہ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 30 جون کو جواب طلب بھی کیا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اس سے قبل انکوائری رپورٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی .

جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق حکم امتناع خارج کرتے ہوئے ،

وفاقی اداروں کو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت وفاقی حکومت کیس نیب کو بھیج سکتی ہے .

جب کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل بھی درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں