شورکوٹ

شورکوٹ مقامی شوگر مل انتظامیہ کی طرف سے شہر میں 70روپے، سیل پوائنٹ قائم کردیے

شورکوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) مقامی شوگر مل انتظامیہ کی طرف سے شہر میں عدالت عالیہ احکامات کے مطابق 70روپے فی کلوگرام کے لیے سیل پوائنٹ قائم کردیے گئے.

اس موقع پر کشمیر شوگر مل کے جی ایم فنانس سید وقاص علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہر کے دو مقامات پرانا رمضان بازار تحصیل چوک اور شوگر مل کینٹ روڈ کے قریب چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے .

جہاں عوام کو 70 روپے کلو کے حساب سے چینی دستیاب ہو گی شوگر مل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم نے عوام کو 70 روپے کلو کے حساب سے چینی فروخت کر نی ہے.

اسی سلسلہ میں دو مختلف مقامات پر چینی کے سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں عوام کو 70 روپے کلو کے حساب سے چینی خرید کر سکے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں