اداکارہ میرا

شوبز کی چمکتی دنیا خوابوں کی طرح ہوتی ہے ‘میرا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز کی چمکتی دنیا بالکل خوابوں کی طرح ہوتی ہے جہاں ہر چیز بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ مشکل کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرنا بھی ہے فنکار کی زندگی جیسی بھی ہو وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔

میرا نے کہا کہ محنت ‘ لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے‘شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

میرا نے کہا کہ ہمارے ہاں فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ اسٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں