حناء دلپزیر

شوبز میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتی ‘ حناء دلپزیر

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ حناء دلپزیر نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں

اور نہ ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ، میں ان خوش قسمت لوگوں

میں سے ہوں جن کو خدا کی ذات بہت جلد عزت اور شہرت سے نواز ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ا نہوں نے بتایا

کہ حقیقی شہرت سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ سے ملی اور آج بھی میری وجہ شہرت بلبلے کا کردار ’’ مومو ‘‘ہے ،

میں جہاں بھی جاؤں تو بالخصوص بچے مجھے دیکھ کر مومو کا شور مچا دیتے ہیں ، میرا یہ کردار بچوں

سمیت بڑوں میں بھی مقبول ہوا ۔ کہیں بھی جاؤں تو لوگ فوری پہچان لیتے ہیں اور ان کی محبت دیکھ کر

خوشی ہوتی ہے ۔ حناء دلپزیر نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی محبت پر ان کی مشکور ہوں اور

ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں