نادیہ حسین

شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ‘ نادیہ حسین

لاہور( عکس آن لائن)نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ کبھی شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ،جب اے لیول ختم کیا تو ایک موقع ملا کہ جہاں میری دوست ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کررہی تھی اس نے مجھے پروجیکٹ کے لیے ماڈلنگ کا کہا تو میں نے ہاں کردی۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہیئر کٹ کے لیے گئی تھی وہاں مبشر خان نے مجھے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں تو ماڈلنگ کرنی ہے میں نے کہا کہ میں ایک جگہ کرچکی ہوں تو وہ کہنے لگے کہ تمہیں فیشن شوز کرنے چاہئیںاور اس فیلڈ میں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کر لی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں