رابی پیرزادہ

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں

کراچی (عکس آن لائن)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ شیف بن گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابقہ گلوگارہ نے اپنی یوٹیوب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو دم پخت پکانا سکھایا۔

اپنے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ کھانا بنانا مشکل نہیں اگر ترکیب ٹھیک ہو۔انہوں نے دم پخت کے دو فائدے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک تو یہ اسٹِیم پر پکتا ہے دوسرا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے اور کولیسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا دم پخت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں