شمسی توانائی

شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا ۔

مشیر تجارت عبد الرزاق دائود کے مطابق پاور چائنا اور ایف آئی ای ڈی ایم کے درمیان معاہدہ طے پایا،

ایم 3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سولر یونٹ قائم ہوں گے۔عبدالرزاق دائود نے کہاکہ

ان سولر یونٹس سے 700 میگاواٹ سولر انرجی کی پئداوار ہوگی، ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں

کیئے دستیاب ہوگی۔عبدالرزاق دائود نے کہاکہ سستی بجلی کی فراہمی سے مصنوعات کی لاگت کم اور

عالمی منڈی میں کھپت بڑھے گی، سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی و اقتصادی زونز کو فروغ ملے گا۔

مشیر تجارت نے کہاکہ صنعتوں کیلئے توانائی کی پائدارضروریات پوری کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں