شرح سود میں کمی

شرح سود میں کمی ،ٹریژری بلز میں کم ہوتی غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا

کراچی(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد ٹریژری بلز میں کم ہوتی غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں مکمل رک گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری صفر رہی،

اس دوران سرمایہ کاروں نے 20کروڑ 40لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، رواں ماہ ٹریژری بلز سے 18کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکالا گیا۔رواں مالی سال ٹریژری بلز میں3ارب 43کروڑ15لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،اس دوران 2ارب 24کروڑ74لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔رواں مالی سال مجموعی پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4ارب 13کروڑ85 لاکھ ڈالر رہی۔سرمایہ کار اب تک 3ارب 14کروڑ ڈالر نکال چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں