شرجیل میمن

شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاﺅں کی طرف موڑنے کی ویڈیو وائرل

کراچی(نمائندہ عکس)صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب نے سندھ مکمل تباہ و برباد کردیا، بے یارومددگارلوگ مدد کوپکارتےرہیں لیکن حکمرانوں کی روایتی بے حسی ختم نہ ہوئی،

ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کے کیلے کی فصل کو بچانے کیلئے بارش کے پانی کا رخ گاﺅں کی طرف موڑدیا گیا،ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کر صوبائی وزیر کے کارنامے کو اجاگر کیا اور بتایا شرجیل میمن کی فصل سے مشینری لگا کرپانی گاﺅں کی طرف چھوڑاجارہا ہے،

دوسری جانب فریال تالپور کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور نے متاثرین میں پچاس پچاس روپے تقسیم کیے اور پھر تالیوں کی گونج میں واپس روانہ ہوگئے،سکھر کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے کو لوگوں نے روک کر کہا سائیں چلے ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں