وزیر اعظم شہباز شریف

شدید بارشوں کی پیش گوئی ،وزیراعظم نے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرد یں

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ، محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے یلئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقاصی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور سپرے کے انتظامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں