شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی قومی معاملات پر مذاکرات کیلئے شہباز اور بلاول کو دعوت

لاہور(عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی نوعیت کے معاملات پر مذاکرات کے لیے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب تمام رہنماؤں کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن رہنما نہیں آسکتے تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجوہات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں