ذکا ء اشرف

شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، ذکا ء اشرف

لاہور (عکس آن لائن)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔ٹیم کیلئے کوچز کے تقرر پر بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی، صرف ٹیم کی بہتری کیلیے ہونے چاہئیں۔

دیگر امور پر بات کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔

چینی کے حوالے سے بات چیت میں ذکا اشرف نے کہا کہ چینی سرپلس ہے، برآمد کی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔انہوںنے کہا کہ چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں