نیڈ پرائس

شام پر پابندیاں امدادی کاموں میں رکاوٹ نہیں ، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، امریکہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکہ نے کہاکہ شام پر پابندیاں امدادی کاموں میں رکاوٹ نہیں ہیں، اس بارے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ شام پر پابندیاں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ شامی علاقوں میں امریکی پابندیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شام میں بشار الاسد حکومت اور اتحادی، بشمول ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حامی یہ دعوی کر رہے ہیں کہ امریکی پابندیاں تباہ شدہ علاقوں تک امداد کی رسائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ایک عہدیدار نے ٹوئٹر پر عربی زبان میں ایک پیغام میں کہا کہ امریکا اس مشکل وقت میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی طرح کی امریکی یا بین الاقوامی پابندیوں میں انسانی، طبی امداد ، خوراک پر استثنیٰ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں