شامی صدر

شامی صدر کا ادلب میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

دمشق (عکس آن لائن)شامی صدر بشارالاسد نے ترکی کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے ادلب میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شامی صدر نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ شمال سے دی جانے والی کھوکھلی دھمکیوں کے باوجود ادلب اور حلب میں آپریشن جاری رہے گا، شمال سے شامی صدرکا اشارہ ترکی کی جانب تھا، ترکی نے اختتام ہفتہ پر ادلب میں مزید فوجی کارروائیوں سے خبردار کیا تھا۔

ادلب شامی باغیوں کا آخری گڑھ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی فوج کی وجہ سے 9 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں