شازیہ مری

شازیہ مری نے سینیٹ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی جھوٹی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ایم این اے شازیہ مری نے سینیٹ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات کے لئے نہ تو پاکستان پیپلز پارٹی اور نہ ہی پی ڈی ایم نے کوئی مشترکہ امیدوار فائنل کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھ ناموں کے متعلق خبروں کی افواہیں غلط ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ پی پی پی کو اب بھی سینیٹ کے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں