اداکارہ فائزہ گیلانی

شارٹ فلم ’’بیلا‘‘ دل کے بہت قریب ہے، فائزہ گیلانی

اسلام آباد(عکس آن لائن)اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا کہ ان کا شارٹ فلم ’’بیلا‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ اداکارہ نے شرمین عبید کی شارٹ فلم ’’بیلا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جسے بہت سراہا گیا،اس کی ہدایت کاری کمال خان نے کی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی سرمین عبید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور ایسی فلموں میں کام کرنے کو وہ باعث فخر سمجھتی ہیں۔ اداکارہ ان دونوں فلم ’’دم مستم‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ کاشف نثار کی ویب سیزز میں بھی کام کررہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامہ ‘‘دیوانگی‘‘ کے علاوہ 3مزید ڈراموں میں اہم کردارادا کرتی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں