آل راؤنڈر

شاداب خان نے شوکت خانم ہسپتال کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کی حمایت میں میدان میں آگئے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کو فنڈ ریزنگ کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ کینسر ہسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں۔شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال نے ہمیشہ حیرت انگیز کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے 28 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی/ اجازت نامہ) منسوخ کر دیا تھا۔کینسر ہسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ 29 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔

اس معاملے پر صدرِ مملکت عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کر رہا ہے۔

انہوںنے کہا تھا کہ کینسر ہسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں