سونیا سیٹھی

شائقین ہر ڈرامے میں کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں ،سونیا سیٹھی

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکارہ سونیا سیٹھی نے کہا ہے کہ شائقین ہر ڈرامے میں کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے کوشش کرتی ہوں کہ اپنی پرفارمنس میں یکسانیت نہ آنے دوں۔ ایک انٹرویو میں سونیا سیٹھی نے کہا کہ میں ہر نئے ڈرامے کیلئے نئی اور منفرد ڈانس آئٹم تیار کرتی ہوں کیونکہ شائقین پر بار کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

سونیا نے کہا کہ شائقین میرے ڈانس آئٹم کو بہت پسند کرتے ہیں جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پرستاروں کیلئے بہترین پرفارمنس پیش کرتی ہوں اسی وجہ سے جہاں بھی پرفارم کرتی ہوں وہ اسے دیکھنے کیلئے ضرور آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں