شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان

کولکتہ(عکس آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان سال 2023کی مصروفیت کی تھکن اتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں اس حوالے سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کیلئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔میگا اسٹار نے کہاکہ میں ایکشن سین کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR)پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے آرام کرنے کے بجائے اپنی پوری ٹیم سے کہا کہ میں تمام میچز دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آئوں گا کیونکہ ٹیم کو سپورٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔شاہ رخ خان نے کہاکہ خوشی قسمتی سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔کنگ خان نے کہا کہ فی الحال، مجھے کوئی مصروفیت نہیں تو میں خوشی سے اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آتا ہوں۔