ذکی الرحمان لکھوی

سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی گرفتار

لاہو ر(عکس آن لائن)سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مالی اعانت کے الزام میں کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی دہشت گردوں کی مالی اعانت کے لئے اکٹھا فنڈز استعمال کرکے ایک ڈسپنسری چلانے کا الزام ہے۔

ڈسپنسری سے رقوم اکٹھی کیں اور رقوم کو مزید دہشت گردی کی مالی اعانت کے لئے استعمال کیا۔ فنڈز کو ذکی الرحمن لکھوی نے ذاتی اخراجات کے لئے بھی استعمال کیا اوریہ اقوام متحدہ کے نامزد کردہ فرد بھی ہے۔تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں