سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،7 دہشتگرد گرفتار

لاہور(عکس آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرنوالا سمیت 4 شہروں سے 7 دہشت گردگرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی،گوجرانوالا اور ساہیوال سے گرفتارکیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانیکا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں