سندھ ہائیکورٹ

سیکرٹری بلدیات پر سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے پر 10 ہزار جرمانہ

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات کو پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا ہے کہ سیکرٹری بلدیات اگر آئندہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بھی جاری کریں گے۔ عدالت نے سوال کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بتائیں پرائسنگ کورٹس کے قیام پر کیا پیشرفت ہوئی ہے؟، بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں