حفیظ شیخ

سینیٹ انتخابات تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی، حفیظ شیخ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا مفاد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے تحریک انصاف کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کرلئے ہیں جبکہ سینیٹ انتخابات شفاف اور غیر جانبدار انداز میں ہونے چاہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ ہوا ہے، معاہدے سے سرمایہ کار پاکستان کی طرف مائل ہوں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ عمران خان کا مفاد پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی ہے، عمران خان پاکستان کے خزانے کا تحفظ اور ضاافہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں