اعجاز احمد شاہ

سینٹ انتخابات نے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے،اعجاز احمد شاہ

بچیکی (نمائندہ عکس آن لائن)انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں حق اور سچ کی فتح ہو ئی ہے،سینٹ انتخابات نے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے، وزیر اعظم پہلے دن سے ہی اوپن ووٹنگ کا کہہ رہے تھے مگر اپوزیشن خود خفیہ رائے شماری چاہتی تھی جس کا نتیجہ انہوں نے دیکھ لیا ،خفیہ رائے شماری میں اپنے ووٹ بڑھنے پر خاموش رہنے والی اپوزیشن کا چیئر مین کے انتخابات میں واویلہ سمجھ سے بالاتر ہے ،تمام میڈیا سینٹ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کرتا رہا ،

دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاﺅں کوٹ امیر میں پی ٹی آئی رہنماءرائے علی رضا رضی کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کی طرف سے اداروں پر الزام تراشیاں افسوس ناک ہیں، جب ادارے ان کے حق میں بات کریں تو ٹھیک اور ان کے حق میں بات نہ کریں تو غلط ہو جاتے ہیں،ہمیں اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہیں ڈالنا چاہئے اور اداروں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے اپوزیشن جب چاہے احتجاج کے لئے اسلام آباد آجائے انہیں خوش آمدید کہا جا ئے گا ،

اپوزیشن کا ہر معاملے میں دوہرا معیار پوری قوم دیکھ رہی ہے ،وفاقی وزیر نے موڑ کھنڈا میں بہت جلد لینڈ ریکارڈ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا ،اس سے قبل وفاقی وزیر نے انصاف یوتھ ونگ ضلع ننکانہ صاحب کے صدر رائے علی رضا رضی کے برادر نسبتی رائے ساجد حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ،مرحوم رائے ساجد حسین معروف زمیندار رائے جیوے خاں کے صاحبزادے ،سپروائزر نادرا رائے حمیس ساجد کے والد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں