عثمان بزدار

سیلاب کا خطرہ، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن) مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ کو ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالدمحمود نے

ملاقات کی، اس موقع پر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلی نے پی ڈی ایم اے کو موثر انتظامات کی ہدایتکہا کہ پنجاب کے ہر ضلع کا ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے

گا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈوزٹ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خانکی ہیڈورکس کا دورہ کر کے زمینی

حقائق کا خود جائزہ لیا، پی ڈی ایم اے کے انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے،

باقاعدگی سے اجلاس کر کے صورت حال کا جائزہ لیا جائے۔عثمان بزدارنے کہا کہ انتظامات کے سلسلے

میں کوتاہی یا غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں