وزیراعظم شہبا زشریف

سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لئے جائیںگے،وزیراعظم

صحبت پور (نمائندہ عکس)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پوری قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں، پوری قوم یکجاہوکرسیلاب کی تباہ کاری کا مقابلہ کررہی ہے ، بدقسمتی سے سیلاب اور بارشوں کے باعث صوبہ بلوچستان کو نقصان پہنچا ، وفاقی حکومت نے 70ارب کی خطیر رقوم سیلاب متاثرین کیلئے مختص کی ہے ، 25ہزار روپے فی کس خاندان کو مہیا کیا جارہا ہے ، 24ارب روپے متاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، تمام کاموں میں بحالی کو فروغ دینے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، ، سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لئے جائیںگے ، 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزنہیں لیے جائیں گے ، اس سے 2کروڑ10لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا ، 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 35ارب کا ریلیف دیا۔

بدھ کو ضلع صحبت پور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا فضائی جائزہ لیا ، ہر جگہ پانی ہی پانی کھڑا ہے ، کئی مکانات بہہ گئے جبکہ کئی مکانات تباہ وہوگئے ، سکول کے قابل طلبہ اور طالبات کا تعلیم سے محروم ہوجانا نہ قائد اعظم کا خواب تھا نہ شہداءکے خون کے ساتھ انصاف ہے ، صحبت پور کا علاقہ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پوری قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں، پوری قوم یکجاہوکرسیلاب کی تباہ کاری کا مقابلہ کررہی ہے ، بدقسمتی سے سیلاب اور بارشوں کے باعث صوبہ بلوچستان کو نقصان پہنچا ،ا سکے بعد سندھ کو نقصان پہنچا ۔ وفاقی حکومت نے 70ارب کی خطیر رقوم سیلاب متاثرین کیلئے مختص کی ہے ، 25ہزار روپے فی کس خاندان کو مہیا کیا جارہا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 24ارب روپے متاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، بقیہ روقوم جلد ازجلد متاثرین تک مہیا کی جائیں گی ۔

ذرائع ابلاغ اور مواصلات کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے ، تمام کاموں میں بحالی کو فروغ دینے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے ، سیلابی پانی نکالنے کیلئے این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو مزید مشینری پہنچانے کی ہدایت کی ہے ، سڑکوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ، ہدایات کی ہیں کہ یہاں پر جلدازجلد صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ، سیلاب متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لئے جائیںگے ، 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزنہیں جائیں گے ، اس سے 2کروڑ10لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا ، 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 35ارب کا ریلیف دیا ، سیلاب متاثرین کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں