مسرت جمشید چیمہ

سیاسی طور پر بیروزگار اپوزیشن جماعتیں ٹائم پاس کر رہی ہیں’مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں سیاسی طو رپر بیروزگار ہیں اورجلسے جلوس صرف ٹائم پاس کا بہانہ ہے ،بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں کو کبھی ملک اوراسکے بد حال عوام کیلئے اکٹھے بیٹھنے اورسوچ بچار کرنے کا خیال نہیں آیا ۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔

سابقہ حکمران اپنی طرف سے تو ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کر گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے آنے والے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے انکی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں